اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ دنیا کے 5 سستے رہائشی منصوبوں میں شامل

منصوبے کے تحت پنجاب  میں 2 لاکھ سے زائد گھر فراہم کئے جا رہے ہیں:سینئر وزیر مریم اورنگزیب
لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی مل گئی ہے۔پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کو دنیا کے 5 بہترین سستے رہائشی منصوبوں میں شامل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ سے نوازا گیا۔سینیئر وزیر کے مطابق منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد گھر فراہم کیے جا رہے ہیں