پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور سابق اداکارہ وینا ملک نے طویل عرصے بعد ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کرتے ہوئے اپنے نئے مارننگ شو کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد وہ ایک بار پھر شوبز اور سوشل میڈیا حلقوں میں زیرِ بحث آ گئی ہیں۔
وینا ملک نے نجی نیوز چینل پر اپنے نئے مارننگ شو ’’وینا ہے نا‘‘ کے ذریعے میزبانی کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام فضا علی کے مارننگ شو ’’مارننگ ود فضا علی‘‘ کے اختتام کے بعد نشر کیا جا رہا ہے۔وینا ملک کی ٹی وی اسکرین پر واپسی کو ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔ ان کی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جہاں صارفین ان کے نئے انداز اور ظاہری شخصیت پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے وینا ملک کے وزن میں اضافے اور چہرے میں نمایاں دکھائی دینے والی تبدیلیوں پر تبصرے کیے، جبکہ کئی مداحوں نے ان کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں نیک خواہشات اور حمایت کے پیغامات بھی دیے۔