اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کئے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کی تردید کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا ۔پی ٹی اے نے جمعرات کو جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب پی ٹی اے کے نام اور لوگو کے ساتھ ایک دستاویز سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جانے لگی۔ اس دستاویز میں دعوی کیا گیا تھا کہ اتھارٹی نے پاکستان بھر میں ٹک ٹاک کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی دستاویز پر 4 نومبر 2026 کی تاریخ درج تھی۔ اس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر موجود مواد کا جائزہ لینے اور اس سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پلیٹ فارم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے