لاہور (کرائم رپورٹر) ساندہ میں زخمی ہونے والی 35 سالہ رخسانہ نور نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پتنگ کی ڈور ان کے گلے پر نہیں پھری، بلکہ موٹر سائیکل کے چین کور میں دوپٹہ پھنسنے سے گلے پر لپٹ گیا اور وہ زخمی ہوئیں۔ ان کے مطابق وہ حکیموں والے بازار سے شبلی ٹائون جا رہی تھیں۔ ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان نے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف نگرانی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔