اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کی مخصوص نشست کے تنازع سے متعلق اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھاہے۔ جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔