تہران(آئی این پی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرے گا۔ ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی حکومت نے لالچ اور تکبر کے زیرِ اثر، اور ایک دھوکے باز حکومت کے مفادات کی خاطر اپنے ملک کو ایران کے خلاف غیر قانونی اور ہولناک جنگ میں جھونک دیا۔انہوں نے کہا آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے، مفروضے دھڑام سے زمین بوس ہو گئے اور آپ کی تزویراتی غلطیاں عیاں ہو گئیں‘ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے امریکی قیادت ہارنے والے جواری کی طرح بازی چھوڑنے کو تیار نہیں، صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں