علی شیخانی نے امریکا کے فورٹ بینڈ کاونٹی میں کانسٹیبل کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی

علی شیخانی نے امریکا کے فورٹ بینڈ کاونٹی میں کانسٹیبل کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی

ویب ڈیسک:پاکستانی نژاد علی شیخانی نے امریکا کے فورٹ بینڈ کاونٹی میں کانسٹیبل کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 
علی شیخانی نے اپنے حریف پاکستانی نژاد نبیل شائق کو شکست دی۔ علی شیخانی کا تعلق کراچی سے ہے، لیکن انہوں نے اپنی زیادہ تر زندگی امریکا میں گزاری۔ ٹیکساس میں پولیس افسر کے طور پر کام کرنے کے بعد انہوں نے شیخانی گروپ کی بنیاد رکھی، جو آج امریکا اور پاکستان میں 40 کمپنیوں اور 250 ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ان کی کمپنیوں میں گیس اسٹیشنز، سولر انرجی اور رئیل اسٹیٹ بھی شامل ہیں۔ شیخانی گروپ میں 2 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔ علی شیخانی کراچی کے سیاست اور کاروبار میں بھی سرگرم ہیں۔