پرانی یا غیر مطابقتی تصاویر والے امیدواروں کا داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائیگا: نئی ہدایات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ فارم جمع کرانے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں ،امیدواروں کو اپنی تازہ تصاویر چسپاں کرنے کی ہدایت دی گئی۔بورڈ حکام نے واضح کیا کہ پرانی یا غیر مطابقتی تصاویر چسپاں کرنے والے امیدواروں کا داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔بورڈ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قواعد و ضوابط کا اطلاق تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔ بورڈ حکام کے مطابق پرانی تصاویر چسپاں کرنے سے جعلی امیدواروں کی شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں اور اس سے امتحانی سنٹرز میں طلبا کی پہچان میں دشواری ہوتی ہے۔ تازہ تصاویر سے امتحانی سنٹرز میں طلبا کی پہچان کرنا آسان ہے۔