بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کھلاڑی کو قتل کی دھمکی!

لاہور(سپورٹس ڈیسک)موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کرکٹر کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے کھلاڑی کو دھمکی ا?میز ای میل موصول ہوئی ہے۔بھارت میں اس وقت انڈین پریمیئر لیگ جاری ہے اور بلیو شرٹس ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم اسی دوران ایک سینئر کھلاڑی اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ا?ئی پی ایل 2025 میں سن رائزرز حیدرا?باد کے لیے کھیلنے والے محمد شامی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کرکٹر کے اہلخانہ سے پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے رہائشی محمد شامی کو لیگ کے دوران کئی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان کے بھائی حسیب احمد نے پولیس تھانے جا کر ایف ا?ئی ا?ر درج کرائی ہے۔محمد شامی نے ا?ئی پی ایل میں 133 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 25 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 206 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں 229 وکٹیں لے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی ا?میز ای میل موصول ہوئی تھی۔گمبھیر کے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا تھا تاہم وہ ذہنی مریض تھا۔ اس کے اہل خانہ نے ملزم کی بیماری سے  آگاہ کرتے ہوئے بھارتی کوچ سے معافی بھی مانگی تھی