اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)افغان رجیم میں سابق سیکورٹی اہلکاروں کیلئے زمین تنگ؛ ریاستی سرپرستی میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کی لہر میں ہولناک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔افغان طالبان رجیم کے عام معافی کے دعووں کا پردہ چاک،سابق سیکیورٹی ملازمین پر تشدد اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شدت آگئی ۔معروف افغان جریدہ دی افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق بدخشاں میں سابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ عبدالجمیل جویا مسلح حملے میں جاں بحق ہو گئے