مادورو کا ٹرمپ کی تقلید اور ڈانس امریکی کارروائی کی وجہ بنا

مادورو کا ٹرمپ کی تقلید اور ڈانس امریکی کارروائی کی وجہ بنا

امریکی خصوصی دستوں نے تین جنوری کو وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے معزول صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو سیف ہاؤس سے گرفتار کیا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں، جن میں مادورو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑانا اور ان کی نقل کرتے ہوئے رقص کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق، مادورو نے دسمبر میں ایک اسکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ٹرمپ کی تقلید کرتے ہوئے رقص کیا اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس لمحے کو عوام کے لیے پیش کیا۔ نومبر میں انہوں نے جان لینن کا مشہور گانا ‘امیجن’ بھی گایا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مادورو نے صدر ٹرمپ کی جانب سے استعفیٰ اور ترکی میں جلا وطنی کی پیشکش مسترد کی، اور بعد ازاں الیکٹرانک بیٹ پر رقص کرتے ہوئے انگریزی میں کہا: “No crazy war”، جو امریکی حکام کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کن لمحہ تھا۔