الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے9ارب سبسڈی کی منظوری

لاہور(آئی این پی) عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے سبسڈی منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے 9 ارب روپے کی سبسڈی منظور کی گئی۔اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق 1لاکھ 16ہزار موٹرسائیکل اور 3170 رکشیالیکٹرک پر منتقل کرنے کا پلان ہے۔قائداعظم یونیورسٹی کیلئے 2 ارب روپیکے بیل آٹ پیکج کی اصولی منظوری دی گئی۔ قائداعظم یونیورسٹی کو مالیاتی طور پر خودانحصار بنایاجائیگا۔ٹیلی گرافک  ٹرانسفر کیلئے30 ارب روپے کی سبسڈی منظور کرلی گئی۔ ٹیلی گرافک ٹرانسفرکی رقم ترسیلات زر کی فروغ کی اسکیم کی مدمیں جاری ہوگی۔پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جو شہری اپنی پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں سے الیکٹرک بائیک میں شفٹ ہوں گے انہیں 1 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔