جنرل سٹور میں ڈکیتی ،ڈاکو گرفتار، ساتھی کی تلاش

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابر گروپ کے 1 رکن کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے شاپ رابر گروپ کے 1 رکن احمد کو گرفتار کر لیاملزم کو پیکو روڈ پھاٹکی کے قریب سے حراست میں لیا گیاسی سی ٹی وی فوٹیج میں گروپ کو دوکان میں واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان نے چند روز قبل کچا جیل روڈ جنرل سٹور میں رابری کی تھیں، مفرور ملزم کی تلاش کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو روکنا اولین ترجیح یے،