پنجاب کا نیابلدیاتی ایکٹ اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر صوبائی حکومت نے بجٹ اجلاس کے بعد نئے بلدیاتی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم پر بھی اتفاق کرلیا۔پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پیش کیا۔حکومتی واپوزیشن ارکان اسمبلی نے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اعتراضات اٹھائے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایکٹ میں ڈی سیز کو حاصل اختیارات میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی۔ایکٹ میں یوسیز کے فنڈز میں اضافہ سمیت کونسلرز کو بااختیار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کو بھی آئندہ مالی سال میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔جولائی میں بلدیاتی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کروا کر الیکشن کے انعقاد کی راہ ہموار کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت حد بندی ،حلقہ بندی کو یقینی بنائے گا۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن ہرصورت میں جماعتی بنیادوں پر ہی ہوگا۔یونین کونسلز سے لیکر تحصیل کونسلز تک بلدیاتی نمائندے بااختیار ہوں گے ۔بلدیاتی انتخابات میں مئیرز کا چنا شو آف ہینڈ سے ہوگا ۔بلدیاتی ایکٹ 2025ء ناصرف بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار ،عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔