پاکستان انڈر19ٹیم کی 3ملکی سیریز فائنل میں زمبابوے کے خلاف ٹائٹل کی دوڑ

پاکستان انڈر19ٹیم کی 3ملکی سیریز فائنل میں زمبابوے کے خلاف ٹائٹل کی دوڑ

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم ایک اور ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ 3 ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کے خلاف اترا رہی ہے۔

فائنل میچ منگل کو اولڈ ہرارینز، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے اس سے قبل حال ہی میں بھارت کو شکست دے کر اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ اپنے نام کیا تھا، اور اب نوجوان کھلاڑی اسی جوش و جذبے کے ساتھ فائنل کے لیے تیار ہیں۔ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سمیر منہاس نمایاں بلے باز کے طور پر سامنے آئے ہیں، جنہوں نے 4 میچز میں 246 رنز سکور کیے۔ عثمان خان نے بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 225 رنز بنائے، جبکہ فاسٹ بولر عمر زیب نے 3 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کے لیے قیمتی شراکت فراہم کی۔پاکستانی ٹیم فائنل میں زمبابوے کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کرنے اور اپنے حالیہ فارم کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔