بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 92 ڈالر بڑھ کر 4,424 ڈالر ہو گیا۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ 24 قیراط سونا 9,200 روپے اضافے کے ساتھ 464,762 روپے اور فی 10 گرام 7,888 روپے اضافے کے ساتھ 398,458 روپے پر پہنچ گیا۔فی تولہ چاندی 267 روپے اور فی 10 گرام 229 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمتوں پر پہنچ گئی۔دو روز قبل سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، لیکن اب پھر سے اضافہ ہوا ہے۔