بھارت: ایک بیوی کے 2شوہر تھانے میں لڑ پڑے

  نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں عجیب واقعہ نے پولیس کو بھی سر پیٹنے پر مجبور کردیا ۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بالاگھاٹ میں ایک لڑکی نے 2ماہ کے اندر 2شادیاں کر ڈالیں۔ جب پہلے شوہر کو بیوی غائب ملی تو وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا، پولیس نے لڑکی کی تلاش کی تو پتا چلا کہ اس نے دوسری شادی کر لی ہے۔اس واقعے کے بعد اب دونوں شوہر اپنی بیوی کو واپس پانے کے لیے پولیس سٹیشن کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جو بھی ثبوت سامنے آئیں گے اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لڑکی کی شناخت 24 سالہ جیوتی ناگپور کے نام سے ہوئی ہے۔ مذکورہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پہلے روہت اپوانشی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی اور دوماہ بعد راہل بردے کے ساتھ بھی کورٹ میرج کرلی۔