پشاور میں ڈبل سنچری ،کراچی 195،کوئٹہ 192اوراسلام آباد میں 190روپے فی کلو دستیاب
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری مکمل ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نیچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردئیے جس کے مطابق پشاور کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جہاں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے تک فی کلو ہوگئی۔کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے،کوئٹہ 192 اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک ہے جبکہ پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 190 روپیتک ہے۔اس صورتحال میں ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 183 روپے 89 پیسے پر آگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتیمیں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 5 پیسے کی کمی ہوئی۔گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 183 روپے 94 پیسے اور ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 137 روپے 51 پیسے تھی۔