داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے گی،سفرکے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے
اسلام آباد (آئی این پی) روسی حکومت نے پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلبا روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے میڈیا کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلبا کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلبا کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے لیکن سفر اور روز مرہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے۔