ایک ماہ :120اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کمانڈر کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائنسی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ترجمان مجاہد سکواڈ کے مطابق مجاہد سکواڈ نے ماہ اکتوبر کے دوران 120 اشتہاری ملزمان کوگرفتار کیاگزشتہ ماہ میں 62 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیاای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 190604 سے زائد شخص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ماہ اکتوبر کے دوران 6724 وہیکلز اور 4881 موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیامنشیات کے خلاف کارروائیوں میں چرس،ہیروئن،120 بوتلیں شراب برآمد کی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 4 پسٹلز، رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینزبرآمد ہوئیں۔ایس پی شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت جاری ہے۔ای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی جاری ہیں نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو پر ای پولیس پوسٹ قائم ہیں۔