پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی اور تیزی کا امتزاج

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی اور تیزی کا امتزاج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 3,445 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 166,439 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔آج کے دوران 100 انڈیکس 164,713 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی آیا اور 166,874 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 162,994 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔