لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ میں بالی ووڈ یا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے پہلے اپنے ملک میں زیادہ اور بہتر کام کرنا چاہوں گی، یہاں رہ کر اپنا دائرہ وسیع کرنا چاہتی ہوں۔حال ہی میں اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے جہاں انہوں نے اپنے فنی کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔دورانِ انٹرویو رمشا خان سے ان کے حالیہ آئی ٹم نمبر سے متعلق سوال پوچھا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی تبدیلی آ رہی ہے اب فلمیں بننے لگی ہیں لیکن اب بھی کئی لوگ ایسے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے ڈرامے جیسے ہیں ویسی رہنے چاہیے۔