لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے رنگ روڈ اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کو رنگ روڈپر پیچ ورک کرنے کی ہدایت کر دی۔رنگ روڈ پر پیچ ورک کے کام کو مکمل کیا جا رہا ہے، ٹول پلازہ اور عوام کی رہنمائی کیلئے خراب سائن بورڈ زکی جگہ نئے بورڈز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا روزانہ کی بنیاد پر پیچ ورک اور سائن بورڈ زکی تنصیب کا جائزہ لیا جا رہا ہے،بارشی پانی کا شاہراہوں سے فوری نکاس کیا جا رہا ہے