دنیا کے واحد جنگلی البینو پانڈا کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(نیٹ نیوز )دنیا کے واحد جنگلی البینو پانڈا کی چین کے جنگل میں گھومتے ہوئے ویڈیو  سامنے آ گئی۔حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں البینو پانڈا کو چین کے شہر سیچوان میں واقع وولونگ نیچر ریزرو میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔البینو پانڈا کی صحت کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پانڈا بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔واضح رہے کہ اس نایاب پانڈے کی موجودگی کا انکشاف 2019ء￿  میں اس وقت ہوا تھا جب ایک محقق نے وولونگ نیچر ریزرو میں انفراریڈ کیمرے لگائے اور سطح سمندر سے تقریباً 6 ہزار 500 میٹر کی بلندی سے اس کی ویڈیو بنانے میں کامیاب رہا۔