پنجاب میں بھی نیا شیڈول‘دکانیں‘مارکیٹیں رات9بجے تک کھلیں گی

شادی ہالز، مارکیز  10 بجے ‘ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے
لاہور(دانش منیر)پنجاب حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کر دی، نئی ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا‘صوبہ بھر میں دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے‘ڈپارٹمنٹل، کریانہ اور جنرل سٹورز کے لیے بھی رات 9 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی‘شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت‘ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے‘ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو بندش کے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا‘گرمی اور دن کے طویل دورانیے کے پیش نظر کاروباری اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے‘فارمیسیز، ہسپتال، کلینکس اور میڈیکل لیبارٹریز بندش کے اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے‘بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے کاروباری اوقات لاگو نہیں ہوں گیپیٹرول، سی این جی اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا‘جم، اسپورٹس فیسلٹیز اور پیڈل کورٹس معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے‘آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو کاروباری اوقات کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے