سیالکوٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ہمارا موقف ہے ملک میں آئین و قانون کی پاسداری ہو
بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں رکھا جا رہا ہے:پریس کانفرنس
اسلام آباد (آئی این پی )تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 52 ارکان کو نااہل قرار دیا جائے۔یہ بات تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمر ایوب اور شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ا نہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں رکھا جا رہا ہے، انہیں قانون و انصاف کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے، ان سے فیملی اور دوستوں کو ملنے سے روکا جا رہا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ 5 جون کو کیس لگا ہے، امید ہے کہ اس میں انصاف ہو گا، القادر ٹرسٹ ایسا منصوبہ تھا جو فلاحی کاموں کے لیے استعمال ہونا تھا، بانی پی ٹی آئی سوشل سیکٹر میں ہمیشہ کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بلا تحقیق کیسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے جا رہے ہیں، اسپیکر ریفرنس بھیجنے میں تو بڑی تیزی دکھاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، چیف الیکشن کمشنر متنازع ہیں، وہ پارٹی بنے ہوئے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ آزاد ہے نہ ہی شفاف ہے، ہم دیکھ چکے ہیں، سینیٹ کے الیکشن تینوں صوبوں سے ہو گئے لیکن کے پی میں نہیں ہوئے، ثانیہ نشتر مستعفی ہوئیں، ان کی سینیٹ کی نشست پر بھی الیکشن نہیں ہوئے، آج وہی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے