ملک بھر میں9اور10محرم کو تعطیل ہوگی: نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔کابینہ ڈویژن  سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویڑن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5اور 6 جولائی(9 اور 10محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔