لاہور میں 3 روزہ بسنت، پولیس نے سخت حفاظتی پلان نافذ کر دیا

لاہور میں 3 روزہ بسنت، پولیس نے سخت حفاظتی پلان نافذ کر دیا

لاہور میں 3 روزہ بسنت فیسٹیول کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی سخت کرنے اور قانون پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق محفوظ بسنت کے لیے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ پولیس صرف رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو منظور شدہ پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے کی اجازت دے گی۔ایڈیشنل آئی جی راؤ عبدالکریم نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، فحاشی اور غیر اخلاقی رویوں پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران:

150 مقدمات درج کیے گئے
157 ملزمان گرفتار
39,667 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 248 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں
لاہور شہر میں غیر قانونی پتنگوں اور ڈوروں کے کاروبار میں ملوث 67 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ کارروائیوں میں 7 ہزار سے زائد پتنگیں اور 41 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ محفوظ بسنت کے لیے تعاون کریں اور قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔