بھارت کی جارحانہ پوزیشن خطے میں جوہری خطرات کا باعث بن گئی

 بھارت کے آرمی چیف کے بنائے بیانیے لائن آف کنٹرول پر نافذ نہیں کر سکتے
اسلام آباد(آئی این پی ) بھارت کی جارحانہ پوزیشن جنوبی ایشیا میں جوہری خطرات پیدا کر رہی ہے، بھارت کے آرمی چیف کے بنائے ہوئے بیانیے لائن آف کنٹرول پر زبردستی "نیو نارمل" نافذ نہیں کر سکتے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق "آپریشن سندور" میں مبینہ "22 منٹ کی کارروائی" حقیقت میں نہیں  ہوئی، بھارت کے پاس پاکستان کے فیصلوں کو متاثر کرنے یا 100 پاکستانیوں کو شہید کرنے کا کوئی ثبوت نہیں، یہ بھارت کا پروپیگنڈا ہے تاکہ خود کو تیز اور فیصلہ کن ظاہر کرے، حالانکہ پاکستان کی فوج نے بھارت کو بھاری نقصان کے بعد جنگ بندی کے لیے مجبور کیا۔بھارت کے لائن آف کنٹرول پر چھ اور انڈین بارڈر پر دو یا آٹھ "دہشت گرد کیمپوں" کے الزامات جھوٹے ہیں، یہ عام شہری علاقوں میں ہیں اور بھارت مستقبل میں تجاوزات کے بہانے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے