جونیئر ججز کی تعیناتی نظام انصاف پر اثرانداز ہونے کی کوشش: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

جونیئر ججز کی تعیناتی نظام انصاف پر اثرانداز ہونے کی کوشش: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جونیئر ججز کی تعیناتی کو انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

 انہوں نے کہا کہ ججز کے تبادلوں سے عدلیہ کے نظام کو مفلوج کیا جا رہا ہے اور سینئر ججز کو نظرانداز کرنا ایک خطرناک قدم ہے جو سیاسی اشرافیہ کی عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ یہ ججز کی تعیناتی کا معاملہ انصاف کے نظام کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کے خلاف وکلاء برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کو سیاست کا اکھاڑا بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلاء، صحافیوں اور سیاستدانوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔