انجینئرمرزا محمد علی کی ایف آئی اے کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(خصوصی رپورٹ )انجینئر مرزا محمد علی کی ایف آئی اے کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔درخواست انجینئر مرزا محمد علی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں،ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو لے کرفتوی کے لیے پنجاب قرآن بورڈ بھجوا دی،پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواست گزار کو گنہگار قرار دیے دیا ہے