چوری کا الزام، نوجوان کی ٹنڈ

گڑھی شاہو کے صائم اور احمد نے بلی چوری کے الزام پر نوجوان کے سرکے بال مونڈ دئیے ،مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے رہائشیوں نے چوری کا الزام لگا کر شہری کے سر کے بال مونڈ دئیے، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے رہائشیوں نے بلی چوری کے الزام پر نوجوان دانش کی ٹنڈ کر دی گئی،ملزم صائم اور احمد نامزد پولیس نیاطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر لیاایف آئی آر کیمطابق ملزمان نیمبینہ چوری کی رنجش پر دانش کو سیلون لے جا کر بال مونڈوائے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے،کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔