فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے:امریکی وزیر خارجہ کا انٹرویو
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر متعلقہ اور نقصان دہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے۔فاکس ریڈیوسے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست بنا سکیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ یورپی اور شمالی امریکی حکومتیں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے منہ موڑ رہی ہیں، مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے، یہ ممالک نہ تو یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی اور نہ یہ کہ اس کی حکومت کون سنبھالے گا، انہوں نے اس عمل کو حماس کی حوصلہ افزائی قرار دیا۔