نامعلوم افراد نے 23سالہ عائشہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا،لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں بارات والے دن لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندر موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23سالہ عائشہ دخترحبیب کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ایدھی ترجمان نے کہا کہ مقتولہ عائشہ کی شادی طے تھی اور بارات کا دن تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔