سرکاری سکولوں میں 110 ارب سے سہولیات

180 دن میں تمام سکولوں میں سہولیات کو پورا کیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں مسنگ فسیلٹیز کو پورا کرنے کیلئے 110 ارب خرچ ہونگے۔180 دن میں تمام سکولوں میں سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔سکولوں میں کلاس رومز ،فرنیچر ز،چاردیواری سمیت دیگر سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔ 50 ہزار نئے کمرے بنائے جائیں گے، سکول مینجمنٹ کونسلز کے ذریعے سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔