اسرائیل کا سوشل میڈیا محاذ: امریکی انفلوئنسرز کو فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر کی ادائیگی کا انکشاف

اسرائیل کا سوشل میڈیا محاذ: امریکی انفلوئنسرز کو فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر کی ادائیگی کا انکشاف

ویب ڈیسک: عالمی دباؤ اور غزہ پر کارروائیوں کے خلاف بڑھتی مخالفت کے پیشِ نظر اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپنے حق میں استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت انفلوئنسرز کو فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر تک ادا کر رہی ہے۔یہ مہم ہیوس (Havas) میڈیا گروپ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔امریکی فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی دستاویزات کے مطابق ابتدائی بجٹ 9 لاکھ ڈالر ہے، جس کا نصف انفلوئنسرز کی بھرتی اور تربیت پر خرچ ہو رہا ہے۔اسرائیل نے ٹرمپ کے سابق ڈیجیٹل اسٹریٹجسٹ بریڈ پارسکیل کو بھی ماہانہ 15 لاکھ ڈالر کے عوض شامل کیا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں اسرائیل حامی پیغامات تیار کریں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیویارک میں امریکی انفلوئنسرز کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور اعتراف کیا کہ اسرائیل کو بڑھتی مخالفت کے مقابلے کے لیے انفلوئنسرز کی طاقت استعمال کرنی ہوگی۔