لاشیں ہسپتال منتقل، قاتلوںکی گرفتاری کے لیے آپریشن ، ڈی پی او صلاح الدین
ہنگو(آئی این پی)ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں واقع علاقے سروخیل فائرنگ سے 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو دوآبہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ اور محرکات جاننے کیلیے ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔