اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے، چین کی ترقی میں جماعت سازی اور خود احتسابی کا اہم کردار ہے۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائی شنگ کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دور پاکستان پر چینی وزیر کا خیرمقدم کرتے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو سراہتے ہیں، چین پاکستان سیاسی پارٹیز کا فورم اور سی پیک جوائنٹ کنسلٹیشن میکانزم اہم پلیٹ فارم ہیں، چین نے کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا، جو عالمی سطح پر ایک تاریخی شراکت ہے، پاکستان، چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اور تعاون پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے درمیان تعاون قائم ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی مشاورت کا میکانزم موجود ہے، ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، چین کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔