ہم نے پی ٹی آئی چھوڑی یا چھڑوائی گئی، وہ ہم جانتے ہیں، عمران اسماعیل

کراچی(خصوصی رپورٹ)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت بانی عمران خان کو حقائق سے آگاہ نہیں رکھتی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑی یا ہم سے چھڑوائی گئی، وہ ہم جانتے ہیں، ماضی میں ایک مشکل وقت سے گزرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے اندر برداشت کی ایک حد ہوتی ہے اور میرے اندر کم برداشت تھی لیکن میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پی ٹی آئی کو دیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ ہم پر باتیں کر رہے ہیں انہوں نے جیل تک نہیں دیکھی میں نے پی ٹی آئی کو زندگی کا حصہ دیاوہ کوئی میرے دل سے نکال نہیں سکتا۔پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے بانی کی رہائی کے حوالے سے بھی کچھ نہیں کیا۔