ڈکیتی کی جھوٹی کال پر گرفتاری

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنیوالا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کاشف مالک کے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم نے ون فائیو پر ڈکیتی کی کال چلائی جوتفتیش پرجھوٹی ثابت ہوئی، رقم بر آمد کر لی گئی۔