3 ماہ : ہوٹل اورٹریول آئی سافٹ ویئرزسے43لاکھ15ہزار800افرادکی چیکنگ

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور پولیس کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ میں ہوٹل آئی اورٹریول آئی سافٹ ویئرز کے ذریعے 43لاکھ15ہزار800سے زائد افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ،دورانِ چیکنگ مختلف مقدمات میں ملوث816کریمینلز کوگرفتارکیا گیا ۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا اس دوران سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے879ہوٹلوں،1460ہوسٹلوں اور177فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی ۔