ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

 25 سالہ سمیر چھوٹی پھاٹکی کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوا ، جنرل ہسپتال میں زیر علاج 
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں پتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا 25 سالہ سمیر چھوٹی پھاٹکی کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوا نوجوان کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع پولیس کے مطابق ڈور پھرنے سے نوجوان کی گردن پر کٹ آیاواضح رہے بسنت گزر چکی ہے اور حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بسنت کے مقررہ دنوں کے بعد کوئی بھی پتنگ بازی کرے گا ا س کو قید اور جرمانہ کی سزا ہوگی۔ دفعہ 144 بھی نافذکی گئی ہے بسنت کے موقع پر 17 افراد کی اموات پر بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ بسنت کے بعد پتنگ بازی کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں پتنگ بازی ہورہی ہے جس کا نتیجہ آج پھر ایک اور نوجوان پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔