ائیرکارگو چارجز میں 100گنا اضافہ

 پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50فیصد اضافہ ،کارگو چارجز 5سال بعد بڑھائے ہیں،ائیرپورٹ اتھارٹی حکام 
کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100گنا تک اضافہ کردیا۔ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کیے ہیں۔ پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5سال بعد بڑھائے ہیں۔