قازقستان میں عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی

آستانہ ( اے ایف بی)قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔قازقستان کے صدر نے نئے قانون پر دستخط کر دیئے، اس قانون کے تحت ایسے کپڑوں پر پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ ہو۔اعلامیے کے مطابق یہ پابندی صرف مذہبی لباس پر نہیں بل کہ ہر اس لباس پر عائد ہوگی جو چہرہ مکمل چھپا دے اور کسی کی شناخت میں رکاوٹ بنے۔ البتہ طبی، موسمی، کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران ایسے لباس کی اجازت ہو گی۔