رمضان المبارک سےقبل محکمہ سوشل سکیورٹی کارجسٹرڈورکرزکیلئے اقدام

رمضان المبارک سےقبل محکمہ سوشل سکیورٹی کارجسٹرڈورکرزکیلئے اقدام

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک سے قبل رجسٹرڈ محنت کشوں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج "رمضان نگہبان پیکج" پر عملدرآمد تیز کر دیا ہے۔

 یہ پیکیج محکمہ سوشل سیکیورٹی کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے اور رجسٹرڈ ورکرز کو مالی معاونت اور نقد سبسڈی فراہم کرے گا۔

ریلیف کی تفصیلات:
مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ہر رجسٹرڈ ورکر کو ماہ رمضان میں 10 ہزار روپے تک نقد سبسڈی دی جائے گی، جبکہ مستقل بنیادوں پر ہر ورکر کو 3 ہزار روپے ماہانہ کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔

راشن کارڈ کی تقسیم:
اس مقصد کے لیے 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پورے صوبے میں 22 ڈائریکٹوریٹس کے ذریعے راشن کارڈ کی تقسیم کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مانیٹرنگ اور شفافیت:
محکمہ سوشل سیکیورٹی کے مطابق ورکرز کے بائیومیٹرک تصدیقی عمل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر افسران الرٹ ہیں تاکہ ورکرز کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے اور شفافیت و بروقت ادائیگی کو اولین ترجیح دی جائے۔