آسٹریلوی ہائی کمیشن کی گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستانی لڑکیوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری

اسلام آباد (آن لائن) آسٹریلوی ہائی کمیشن کی گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستانی لڑکیوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری،اسلام آباد میں کنیرڈ  کالج فار ویمن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ساتواں *اے ایچ سی–کنیرڈ گرلز کرکٹ کپ 2026* کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کھیل کے ذریعے پاکستانی لڑکیوں میں خوداعتمادی، قیادت کی صلاحیتیں اور ٹیم ورک کو فروغ دینا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے حصہ لیا اور کرکٹ کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا گیا جہاں لڑکیاں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ترغیب حاصل کر سکیں