72پی ٹی آئی کارکنوں کے فرار کا منصوبہ ناکام

پولیس مقابلے کے دوران 2ملزم فرار، ایک پکڑا گیا، ملی بھگت پر نائٹ محرر گرفتار زلفی بخاری پرمقدمہ درج 
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی اٹک کی حوالات میں بند تحریک انصاف کے 72کارکنوں کو حوالات سے بھگانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ایس ایچ او کی مدعیت میں زلفی بخاری اور ساتھیوں کے خلاف سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملی بھگت پر نائٹ محرر گرفتار، احاطہ تھانہ میں پولیس مقابلہ ہو گیا، بھاگتے ہوئے دو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے، ایک ملزم پکڑا گیا جس نے ابتدائی بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا میں ساتھی عاصم رضا اور عاصر محمود فون پر زلفی بخاری کے ساتھ رابطے میں تھے۔ منصوبہ کے مطابق خان افسر نائٹ محرر تھانہ سٹی کے ساتھ مل کر پولیس کو یر غمال بنا کر حوالات تھانہ میں بند ملزمان کو اسلحہ کے زور پر بھگانا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق خان افسر ہیڈ کانسٹیبل نائٹ محرر تھانہ سٹی اٹک نے ذوالفقار علی عرف زلفی بخاری کی ایما پر اپنی حفاظت میں 3مسلح پرائیویٹ افراد محمد نوید، عاصم رضا اور عاصر محمود کو بغیر چیک کیے حوالات میں بند ملزمان تک پہنچایا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق نائٹ محرر خان افسر نے ملزموں کی سہولت کاری کی۔ پولیس نے پسٹل اور موبائل فونز بر آمد کر لئے۔ معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔