سونا2700 روپے سستا، فی تولہ 4لاکھ 44ہزار 162روپے ہوگی

کراچی (آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستاہوگیا۔مقامی مارکیٹ میں   فی تولہ سونے کی قیمت  میں2700روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ 4لاکھ 44ہزار 162روپے کی سطح پر آگیاہے۔ دس گرام سونے کی قیمت2315روپے کی کمی کے بعد 3لاکھ 80ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 41 روپے اضافے سے پہلی بار 6 ہزار 4 روپے کی بلند سطح قائم کردی