دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ کن شہروں میں ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے12 شہروں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ ساتھ افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے میچوں کیلئے ساتھ افریقہ کے 8، زمبابوے کے 3 سٹیڈیمز کو منتخب کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے میچوں کیلئے نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں واقع ایک اسٹیڈیم کو بھی منتخب کیا گیا۔ ون ڈے کرکٹ ا ورلڈ کپ 24 سال بعد دوبارہ افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا۔ اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ ساتھ افریقہا، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔ ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، آئی سی سی نے اس ایونٹ کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔ 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہونے والے ایونٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ 12 وینیوز پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔