سرکاری قبرستانوں میں کچی قبر کا ریٹ ساڑھے 10ہزار ، 83 فیصد میں 25 سے 40ہزار روپے پہنچ گیا
لاہور ( کرائم رپورٹر)قبروں کے نرخ سرکاری فیس سے 2ہزا ر گنازیادہ وصول کئے جانے لگے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ،گوجرانوالہ ،گجرات،ساہیوال،ڈی جی خان ،راولپنڈی،فیصل آباد سمیت دیگر ڈویڑن میں قبروں کے ریٹس 25ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق شہر کے 83 فیصد قبرستانوں میں قبر کا ریٹ 25 سے 40ہزار روپے پہنچ گیا،سرکاری قبرستانوں میں کچے کھاتوں کی قبر کا ریٹ 10ہزار 500روپے ہے، پرائیویٹ قبرستانوں میں پسند کی قبر کے ریٹس 25 ہزار سے 50 ہزار روپے ہے،سرکاری قبرستان میں گورکن کی اجرت مع میٹریل 10 ہزار روپے ہے،پرائیویٹ قبرستانوں میں گورکن کی فیس اور میٹریل 10 ہزار تا 50 ہزار ہے،میانی صاحب قبرستان میں پکے کھاتے کی قبر کا ریٹ 10ہزار 5سو روپے ہے،بی بی پاکدامن قبرستان میں پکے کھاتے کی قبر کا ریٹ 50ہزار روپے ہے، شاہ جمال قبرستان میں قبر کی فیس 10ہزار اور میاں میر قبرستان میں 30 ہزار ہے،اقبال ٹائون راوی بلاک شہنشاہ قبرستان میں قبر کا ریٹ 40ہزار روپے ہے، ساندہ قبرستان میں قبر کا ریٹ 30 ہزار اور کاہنہ قبرستان میں 10 ہزار روپے ہے،شہرخاموشاں کمیٹی شہر کے قبرستانوں میں قبر کیریٹ کا تعین نہ کر سکی ،قبرستان کمیٹیوں نے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے قبرستانوں پر اقدامات جاری ہیں ،جبکہ دوسری طرف ڈی سی لاہور علی اعجاز کہتے ہیں کہ شہر کے تمام قبرستانوں کی بحالی 41اضلاع کی 256تحصیلوں میں تاحال قبرستانوں کے تزئین و آرائش نہ ہو سکی۔